سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب ) جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل کا کہنا ہے کہ نیب تفتیشی افسر نے دیگر افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔طیبہ گل نے ہراسانی اور زیادتی کیس میں ادارہ محتسب اسلام آباد برائے خواتین میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔انہوں نے نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت دیگر نیب افسران پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی نیب لاہور نے جاوید اقبال کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ بنا کر گرفتار کیا، لاہور لے گئے۔طیبہ گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے دیگر نیب افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی، ویڈیو بنائی، شوہر کو خاموش رہنے کا کہا اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے درخواست سننے کیلئے غیر اخلاقی حرکات کا کہا، ایسا نہ کرنے پر کیس نہ سننے کی دھمکی دی۔چیئر پرسن ادارہ محتسب برائے تحفظ خواتین فوزیہ وقار نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت 12 افراد کو 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / نیب تفتیشی افسر نے دیگر افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طیبہ گل
نیب تفتیشی افسر نے دیگر افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طیبہ گل



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments