نیاگرا ریجن کے حکام نے 8 اپریل کے مکمل سورج گرہن سے قبل اپنے علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔یاد رہے کہ سورج اور چاند گرہن کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف قوموں کی جانب سے خصوصی اقدامات کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ رواں سال 8 اپریل کو ممکنہ مکمل سورج گرہن سے متعلق نیاگرا ریجن نے بھی خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔نیاگرا کے ریجنل چیئر جم بریڈلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیاگرا خوفناک آسمانی واقعہ کا مشاہدہ کرنے کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے اور اس علاقے میں ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔جم بریڈلی کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ 8 اپریل کو نیاگرا آبشار پر پورے سال کے مقابلے میں ایک ہی دن میں مکمل سورج گرہن دیکھنے کے لیے عوام اُمڈ آ سکتی ہے۔انہوں نے احتیاط کے پیشِ نظر ایمرجنسی مینجمنٹ اینڈ سول پروٹیکشن ایکٹ کے تحت نیاگرا ریجن کے لیے فعال طور پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے جو کہ 28 مارچ سے 8 اپریل تک نافذ العمل ہے۔دوسری جانب نیاگرا ریجن کی ایک پریس ریلیز میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ رہائشیوں اور زائرین کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی آبشار، نیاگرا فالز کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر واقع ہے۔بہت سے مقامی اور غیر مقامی افراد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن دیکھنے کے لیے پیشگی اس آبشار کے آس پاس کے ہوٹلوں میں بکنگ کروا رہے ہیں۔نیاگرا ریجن 8 اپریل کے پیشِ نظر اپنے کچھ مزید پروگراموں اور خدمات میں بھی ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جیسے کہ 8 اپریل کو سڑکوں پر ٹریفک بند رکھنے کے لیے کچھ عوامی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
Home / Breaking News, Canada, News / نیاگرا ریجن: 8 اپریل کے سورج گرہن سے قبل ہنگامی صوتحال کا الرٹ جاری
نیاگرا ریجن: 8 اپریل کے سورج گرہن سے قبل ہنگامی صوتحال کا الرٹ جاری


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments