راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 12 تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے 2 روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، جس میں بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرۂ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا خارج کرتے ہوئے عمران خان سے 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / نو مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی سے 12 افسران کی ڈھائی گھنٹے تک تفتیش
نو مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی سے 12 افسران کی ڈھائی گھنٹے تک تفتیش
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments