class="post-template-default single single-post postid-1162 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت بہتر کریں گے، جہانگیر ترین

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو طاقتور بناکر لوگوں کو روزگار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کو پہلے سے بہت بہتر کر دوں گا، کچی بستیوں کو پکی بستیوں میں تبدیل کروں گا۔آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اولین ترجیح ملکی معیشت ہے، جسے نواز شریف کے ساتھ مل کر بہتر کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter