نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سربراہ بل نیلسن نے بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ خلائی پروگرام کی آڑ میں چین کی فوج خلا میں موجود ہے۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے بائیڈن کی انتظامیہ میں موجود قانون سازوں کو آگاہ کیا ہے کہ’چین نے خلا میں پچھلے 10 سالوں کے دوران بہت خفیہ انداز میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے‘۔انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چین کا نام نہاد خلائی پروگرام درحقیقت ایک فوجی پروگرام ہے۔بل نیلسن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ویسے تو یہ توقع بھی ہے کہ اگر وہ چاند پر پہلے پہنچ گیا تو وہ کہے گا یہ ہمارا علاقہ ہے۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو چین سے پہلے دوبارہ چاند پر اترنا چاہیے۔یاد رہے کہ دنیا کے یہ دونوں طاقتور ترین ممالک چاند پر اپنے مشن بھیج چُکے ہیں لیکن دونوں میں سے کسی بھی ملک کو ابھی تک خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔بل نیلسن نے یہ بھی کہا کہ چین نے چاند مشن پر بہت زیادہ پیسہ لگایا ہے اور ابھی وہ اپنے اس بجٹ میں مزید اضافہ بھی کرسکتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو مایوس نہ کریں۔بہرحال اُنہیں اس بات کا بھی یقین ہے کہ امریکا خلائی تحقیق میں اپنی عالمی برتری نہیں کھوئے گا۔
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments