آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز جاری ہوئے۔ڈائرکٹرکمیونی کیشنز آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے، قرض پروگرام میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں حکام نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں رکھنے، زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں: ڈائریکٹر آئی ایم ایف
نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں: ڈائریکٹر آئی ایم ایف



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments