class="post-template-default single single-post postid-2528 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میٹا کے نگران بورڈ کا کمپنی سے لفظ ’شہید‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے نگران بورڈ نے کمپنی سے عربی لفظ ’شہید‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔نگران بورڈ نے کہا ہے کہ پابندی سے لاکھوں صارفین کے آزادی اظہار کو غیر ضروری طور پر دبایا جا رہا ہے، لفظ شہید پر مشتمل پوسٹ کو صرف اس صورت ہٹانا چاہیے جب وہ تشدد کی واضح علامات کے ساتھ منسلک ہوں۔موجودہ پالیسی غیر ضروری ہے، میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ فیڈ بیک کا جائزہ لے کر 60 دنوں کے اندر جواب جمع کرے گی۔خیال رہے کہ 2020 میں میٹا نے لفظ ’شہید‘ کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لیا تھا، کوئی فیصلہ نہ ہونے پر گزشتہ سال بورڈ سے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔اکتوبر میں اسرائیل، حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے پوسٹس پر پابندیوں سے میٹا کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter