class="post-template-default single single-post postid-1838 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا بطور وزیرِ اعلیٰ بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے مطابق میر سرفراز بگٹی کے حق میں 41 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جس کے بعد انہوں نے سرفراز بگٹی کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔نیشنل پارٹی کے چاروں ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سرکاری پروٹوکول میں بلوچستان اسمبلی پہنچے تھے۔اسمبلی اجلاس میں ایوان کو صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن قرار دیے جانے سے متعلق تحریک پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter