class="post-template-default single single-post postid-1974 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مہنگائی اور معاشی دباؤ میں کمی، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں مہنگائی اور معاشی دباؤ میں کمی کی توقع کے پیش نظرپاکستان کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی. موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہافراط زر کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29فیصد سے کم ہوکر 23فیصد رہےگی۔ تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔ موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ افراط زر کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29فیصد سے کم ہوکر 23فیصد رہےگی۔ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق بینکنگ شعبے کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی جس سے ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز اور سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہورہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter