بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست جار کردی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ ان کی شادی کے سلسلے میں پُرطعش شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔تاہم شادی کے سلسلے میں شادی سے قبل بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جو 1 مارچ سے 3 مارچ تک منعقد ہونگی۔شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تقریبات میں بھی دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گیں، جن کی فہرست جاری ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان تقریبات میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ میلنڈا، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر، بینک آف امریکہ کے چیئرمین برائن تھامس موئنہان، قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن اور ایوانکا ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے دیگر اہم نامور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ دونوں کی منگنی کی تقریب 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوئی تھی۔ اننت امبانی مکیش اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔
Home / Breaking News, Entertainment, News / مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی شرکت متوقع
مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی شرکت متوقع



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments