ملک کو فرقہ واریت کی خطرناک آگ میں دھکیلنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
جہلم (محمد زاہد خورشید )مولانا ابوبکر معاویہ کے خلاف جھوٹے مقدمے کے پس پردہ ملک دشمن عناصر ہیں،ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو فرقہ واریت کی خطرناک آگ میں دھکیلنے والے عناصروطن کے دشمن ہیں، ایسے سازشی عناصر کوپہلے کی طرح اس بار بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ایک پر امن جماعت ہے، لیکن ہماری اس اصولی اور محب وطن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے علمائے کرام کا تحفظ ہر صورت کریں گے اور اس کیلئیہر پلیٹ فارم پر جانے کو تیار ہیں۔ مولانا ابوبکر معاویہ کے چاہنے والے جماعتی احباب میں ان پر ہونے والے جھوٹے مقدمات کے سبب شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور علمائے کرام کے ساتھ ایسے تذلیلانہ رویے سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، جس کا ہمارا وطن عزیز ہر گز متحمل نہیں ہے۔ ہم حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ مولانا ابوبکر معاویہ کو فی الفور رہا کیا جائے اور اس ظلم کے ذمہ داروں کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، اگر مولانا ابوبکر معاویہ کو جلد انصاف نہ دیا گیا تو ہماری قیادت ملک گیر احتجاج کی کال دیگی۔
Home / News, Regional / مولانا ابوبکر معاویہ کے خلاف جھوٹے مقدمے کے پس پردہ ملک دشمن عناصر ہیں۔حافظ عبدالحمید عامر
مولانا ابوبکر معاویہ کے خلاف جھوٹے مقدمے کے پس پردہ ملک دشمن عناصر ہیں۔حافظ عبدالحمید عامر



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments