محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شام کے اوقات میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/ جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ جیکب آباد 47، سکھر، موہنجو داڑو، پڈعیدن، نواب شاہ، لاڑکانہ اور ڈی جی خان میں 46 رہا۔لاہور، فیصل آباد، سرگودھا میں 42، ملتان میں 44، کراچی، بنوں40، اسلام آباد، مظفر آباد 39، پشاور 38 جبکہ گلگت اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالٰہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے لیکن گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے، ہیٹ ویو کا یہ پہلا اسپیل 2 سے 3 دن جاری رہ سکتا ہے۔ مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے دس دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments