قبلۂ اوِل مسجدِ اقصیٰ میں رمضان المبارک کے آخری جمعے (جمۃالوداع) کی نماز ادا کی گئی ہے۔مسجد اقصیٰ میں منعقدہ نمازِ جمعۃ الوداع کے اجتماع میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے نمازِ باجماعت ادا کی ہےواضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجدِ اقصیٰ جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو پچھلے سالوں میں تھی۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ہر ہفتے سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں رمضان المبارک کے شروع میں اسرائیلیnفوج نے فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق ہر سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کے لیے جاتی ہے۔
مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ جمعۃ الوداع کی ادائیگی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments