class="post-template-default single single-post postid-1292 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم نے الیکشن میں متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا

اس متفقہ فیصلہ کا اعلان رئیس جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نے ایک بیان میں کیا

جہلم ( ) مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم نے الیکشن 2024 میں متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا اس متفقہ فیصلہ کا اعلان رئیس جامعہ علوم اثریہ جہلم و امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم حافظ عبدالحمید عامر نے ایک اخباری بیان میں کیا جس میں انھوں نے کہا کہ الیکشن 2024 میں ضلع بھر کی دونوں قومی این اے 60 سے بلال اظہر کیانی اور این اے 61 سے چوہدری فرخ الطاف اور تینوں صوبائی پی پی 24، پی پی 25 سے چوہدری ندیم خادم اور پی پی 26 سے حاجی ناصر کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں جتنی بھی جماعت کی شاخیں، مساجد و مدارس ہیں ان سے وابستہ تمام خواتین وحضرات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے۔ اس موقع پر مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق، نائب مدیر الجامعہ حافظ عبدالغفور جہلمی، حافظ عمر بن عبدالحمید، مولانا سعد مدنی ، مولانا عکاشہ مدنی ، مولانا ابوبکر شفیع، مولانا حافظ قاسم مدنی، محمد ارشد سیٹھی ، ارشد محمود زرگر، مرزا زاہد افضل، وحید ریاض، ڈاکٹر شاہد تنویر جنجوعہ ، محمد افضل لون ، عامر سلیم علوی ، شیخ سیف ادریس اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کے دیگر جماعتی احباب بھی موجود تھے حافظ عبدالحمید عامر مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ضلعی اور قومی قیادت ملک و ملت کے لیئے بہتر فیصلے کرے گی۔ اسلام کی سربلندی اور قرآن و حدیث کے نفاذ کے لیئے کوشش کرئے گی۔ عوامی مسائل کو خصوصی طور پر مہنگائی ، فحاشی اور اخلاقی اقدار کی پامالی کو روک کر نوجوان نسل کو باعزت روزگار مہیا کرکے درست سمت اسلام و ملک کی محبت کی جانب گامزن کرئے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter