لاہور میں پولیس اہلکاروں کا قاتل گرفتار کرلیا گیا، جس نے 3 اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل شاد باغ لاہور سےچھینی، نمبر تبدیل کرکے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو الفلاح ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، جس کا کہنا ہے اسے دھماکا خیز مواد کے غلط مقدمے میں پھنسائے جانے کا غصہ تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق جیل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی، رؤف گجر نے 6 لاکھ روپے رشوت دیکر اس کی ضمانت کرائی۔ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو ضمانت کے بعد افغان علاقے خراسان بھجوادیا، جہاں اسے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو ٹاسک پورا کرنے پر افغانستان میں نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا، اس نے اکیلے ہی کارروائیاں کیں، بھائی کا اس میں کوئی تعلق نہیں۔لاہور میں 10روز میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی کیے جاچکے ہیں۔
لاہور: پولیس اہلکاروں کا قاتل گرفتار، 3 قتل کا اعتراف



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments