سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز الیکشن مہم کے لیے عوامی میدان میں اتر آئے۔نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 130 میں ٹکسالی چوک سے ریلی نکالی جو ضلع کچہری پر اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنما جاتی امرا روانہ ہوگئے۔ن لیگی قائد کے استقبال کےلیے کارکنوں نے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، دونوں رہنماؤں نے گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کے جواب دیے۔مختلف مقامات پر ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے پرجوش نعروں کے ساتھ نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کیا۔ریلی کے دوران کچھ مقامات پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے، ریلی کا استقبال بلال گنج چوک پر آتش بازی سے کیا گیا۔قصورپورہ میں ایک کارکن نے مریم نواز اور نواز شریف کو نمک پارے اور سموسے پیش کیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز اپنے حلقوں کی انتخابی مہم میں ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
لاہور: نواز شریف اور مریم نواز عوام کے درمیان، جگہ جگہ استقبال



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments