بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ آج سے واشنگٹن میں شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد ان اجلاسوں میں شرکت کرے گا، وزارتی اور اہم اجلاس 17 اپریل سے 19 اپریل کے دوران شیڈول ہیں۔اس دوران وزیرِ خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف اور صدر عالمی بینک سے ملاقاتیں ہوں گی، وزیرِ خزانہ کی دوست ممالک کے وزرائے خزانہ اور امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزارتِ خزانہ کےذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر آئی ایم ایف کو قرض کے نئے پروگرام کے لیے درخواست کی جائے گی۔نئے قرض پروگرام کی شرائط طے کرنے کے لیے آئی ایم ایف مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے ابتدائی پلان پر کام ہو رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 3 سال کے لیے ہو گا، یہ نیا قرض پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز کا ہو سکتا ہے، نئے پروگرام کے تحت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو تیز کیا جائے گا۔حکومت نے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، آئی ایم ایف کے مطالبے پر ریئل اسٹیٹ اور زرعی شعبے سے ٹیکس کی وصولی کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نج کاری کی جائے گی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / قرض پروگرام، آئی ایم ایف و عالمی بینک کے اجلاس آج سے واشنگٹن میں ہونگے
قرض پروگرام، آئی ایم ایف و عالمی بینک کے اجلاس آج سے واشنگٹن میں ہونگے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments