محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کھالیں جمع نہیں کرسکتا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں جمع کریں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے یا بینرز لگانے پر پابندی ہوگی۔ گاڑیوں پر پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کر کے کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق 10سے 12ذی الحج تک صوبےمیں اسلحہ لے کر چلنے کے احکامات معطل رہیں گے۔
Home / News, Regional / قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری، ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ ضروری ہوگا
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری، ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ ضروری ہوگا


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments