پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، فوج بارڈر پر لڑتی ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بارہا کہا ہے کہ فوج کے ساتھ کسی مقام پر اختلاف نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کنونشن میں بھی فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، بہت ساری چیزوں پر ہمارا انحصار فوج پر ہے، یہ ذہن سے نکال دیں کہ ہم فوج کے خلاف منافرت پھیلانے کی کوشش کریں گے۔شیر افضل مروت نے بتایا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں میرے گھر پر ریڈ کا کیس ہوا، کل میرا ملازم گھر واپس آ گیا تھا اور میری اس سے گفتگو ہوئی، میرے ملازم نے بتایا کہ اس کی اچھی ٹریٹمنٹ ہوئی اور 2 جوڑے کپڑے بھی دیے گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ میری داد رسی ہونے پر آج عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ہے، کل پولیس نے میری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، میرے گھر گھسنے والے 2 درجن لوگ تھے، سب نے ماسک پہنے ہوئے تھے، جبکہ گھر کے اندر لگے کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہو رہے ہیں، ہمیں اپنی پارٹی کو متحرک اور فنکشنل کرنا ہے، تمام پی ٹی آئی ورکر اس بار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جو ہمارے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہتے ہیں ان کو سپورٹ کروں گا، سیٹ چھیننے پر سامنے تو یہ نظر آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملوث ہے، الیکشن کمیشن میں ہمارے مقدمات آئے روز تعطل کا شکار ہو رہے ہیں۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے، سیاسی جماعتوں کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آر او ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری جنگ پارلیمان کے اندر اور باہر جاری رہے گی، اگر ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملا تو یہ چین سے حکومت نہیں کر پائیں گے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے: شیر افضل مروت
فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے: شیر افضل مروت
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
جنوبی افریقہ سے ہار کے باوجود بھی پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا کونسا منفرد ریکارڈ بنا لیا؟
Posted in: News, Sportsکیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور […]
Read More
Post your comments