اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب گیلاد اردن شدید غصے میں دکھائی دیے۔اسرائیلی سفیر نے اس قرارداد کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کو مسترد کردیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ دن بدنام تصور ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ پوری دنیا اس لمحے کو یاد رکھے، اس غیر اخلاقی عمل کو۔اسرائیلی سفیر نے کہا کہ آج میں آپ کے لیے ایک آئینہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ آپ اقوام متحدہ کے چارٹر پر کیا کر رہے ہیں، آپ اپنے ہاتھوں سے اقوام متحدہ کے چارٹر کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہیں۔اپنے خطاب کے آخر میں بھی اسرائیلی سفیر نے اپنی ہٹ دھرمی اور بدتمیزی کا اظہار کیا اور کہا کہ شرم کرو۔
فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد منظور،اسرائیلی سفیر سیخ پا
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
بیس بال: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس شکست سے دوچار کردیا
Posted in: News, Sportsپاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کو 0-12 سے آوٹ کلاس کرکے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستانی ٹیم نے بھارت کو کھیل کے کسی بھی لمحے میں سنبھلنے کا […]
Read More
Post your comments