فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کے حق میں آواز بلند کرنیوالوں نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سسلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے، اس دوران فلسطینیوں کے حامی بار بار کھڑے ہوتے رہے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالتے رہے۔فلسطین کا پرچم تھامے ان افراد کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی مظالم روکے جائیں اور فوری جنگ بندی کرائی جائے۔جو بائیڈن کی تقریر کےدوران خلل ڈالنے والے ان افراد کو روک کر باہر نکالا جاتا رہا تاہم ایک کے بعد دوسرا شخص کھڑا ہوتا رہا۔بائیڈن کے حامی بھی اس موقع پر صدر کے جق میں نعرے لگاتے رہے۔
فلسطینیوں کے حامیوں نے بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments