class="post-template-default single single-post postid-869 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 100 دن مکمل

غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جنگ کے 100 دن مکمل ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 23 ہزار700 سے زائد فلسطینی شہید اور 60 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی حملوں میںغزہ میں 45 سے 56 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکیں، اسکول کی 69 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا، 142 مساجد، 3 گرجا گھر، 121 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔اسرائیلی بم باری کے باعث36 میں سے 15 اسپتال جزوی فعال ہیں۔5 لاکھ 76 ہزار سے زائد فلسطینی بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کررہے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں 1.8 ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے اب تک 29 ہزار بم، شیل اور گولے برسائے گئے ہیں۔

تل ابیب میں اسرائیلیوں کے مظاہرے

دوسری جانب غزہ جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر تل ابیب میں اسرائیلیوں نے 24 گھنٹوں کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں حکومت مخالف احتجاج کے باعث اہم شاہراہ کچھ دیر کے لیے بند کر دی گئی۔تل ابیب میں ہی دوسرے مظاہرے میں شرکاء کا مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter