عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے ایک بار پھر سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران رفح پر اسرائیلی حملوں پر خصوصی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد سمندرمیں قطرے کے برابر ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 15 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں اور امدادی کارکن ناممکن حالات میں بھی نہتے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ 67 ہزار 784 فلسطینی زخمی ہیں۔
Home / Breaking News, Health, News / عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments