برطانیہ کو ایک کے بعد دوسرے طوفان کا سامنا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا نے برطانیہ کا رخ کرلیا، ویک اینڈ سے موسم میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا کے سبب برفباری کے بعد تیز ہوائیں اور شدید بارشیں ہوں گی۔ اتوار کی شب سے پیر کی صبح تک طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ایمبر وارنگز بھی جاری کی گئی ہے، ہفتہ سے سردی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری ایمبر وارننگ پیر کی شب سے جنوب مشرقی انگلینڈ کیلئے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمبر وارنگز والے علاقوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی جانے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا کے سبب پلوں پر ٹریفک بند کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ شدید طوفانی ہواؤں کے سبب موبائل فون کوریج بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
طوفان ایشا نے برطانیہ کا رخ کرلیا، میڈیا رپورٹ


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments