class="post-template-default single single-post postid-1857 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیرِ اعظم منتخب

شہباز شریف وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہوگئے، وہ ملک کے 24 ویں وزیرِ اعظم اور 16 ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے۔

شہباز شریف نے 201، عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے

شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم کے انتخاب سے قبل طریقہ کار بتایا گیا

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا طریقہ ایوان میں اراکین کو بتایا تھا جس کے بعد وزیرِ اعظم کے انتخاب کے عمل کا آغاز کر دیا گیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور عمر ایوب کے درمیان قائدِ ایوان کا مقابلہ ہو گا۔انہوں نے اراکین کو بتایا تھا کہ شہباز شریف کے حق میں ووٹ کے لیے ارکان دائیں طرف کی لابی اے میں جائیں جبکہ عمر ایوب کے حق میں ارکان لابی بی میں جائیں۔شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان ایوان میں موجود تھے۔

مینڈٹ چور، گھڑی چور کے نعرے

اس سے بھی پہلے جب اجلاس شروع ہوا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان مینڈیٹ چور، چور چور کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے ارکان کی جانب سے گھڑی چور کے نعرے لگائے گئے تھے۔بعدازاں مسلم لیگ ن کے ارکان نے اپنی ڈیسک پر نواز شریف اور شہباز شریف کے پوسٹر رکھ لیے تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ڈیسک پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویر رکھی تھیں۔

عمر ایوب کا صحافیوں کو جواب سے گریز

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔وزارتِ عظمیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب سے صحافی نے چبھتے ہوئے سوالات کیے۔عمر ایوب صحافیوں کو صرف یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے کہ آپ کے پاس درست حقائق نہیں ہیں۔

شہباز شریف نے کیا کہا؟

دوسری جانب شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب کیا آپ پُرامید ہیں کہ آج جیت ہو گی؟اس پر شہباز شریف نے کہا کہ جو اللّٰہ کو منظور ہو گا، ان شاء اللّٰہ بہتر ہو گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ معاشی چیلنجز ہیں، آپ کو ذمے داری ملتی ہے تو درپیش مسائل کو کیسے حل کریں گے؟شہباز شریف نے کہا کہ سب مل کر اس میں حصہ ڈالیں گے تو ملک میں بہتری آئے گی۔

’ان شاء اللّٰہ، اللّٰہ بہتر کرے گا: نواز شریف

قومی اسمبلی میں نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کی حکومت بننے والی ہے کیا یہ حکومت 5 سال پورے کرے گی؟نواز شریف نے جواب دیا کہ انشا اللّٰہ، اللّٰہ بہتر کرے گا۔

جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے: عامر ڈوگر

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جب تک چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا تب تک ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیت چکی ہے، اس وقت صرف خانہ پُری ہو رہی ہے

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter