class="post-template-default single single-post postid-2013 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔آئی ایس پی آر نے امید ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter