ایسوسی ایشن کی جانب سے رانا جاوید سی ای او ایجوکیشن کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی
جہلم (محمد زاہد خورشید) شریف ساجد صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم نے سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انھیں ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ہمیشہ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر پرائیویٹ سکولز کے مسائل اور ان کے حل پر بھی بات چیت ہوئی۔ سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید نے شریف ساجد صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم تاثیر محمود جنرل سیکرٹری شکیل شاہ ایڈوائزر محمد زاہد خورشید میڈیا کوارڈینئر مظہر اقبال صدر تحصیل جہلم اور سمیرا فضل صدر خواتین وونگ کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور پرائیویٹ سکولز کی تربیتی و تعلیمی کاوشوں سرہایا۔
Post your comments