class="post-template-default single single-post postid-1980 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنس جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گئے

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ڈائریکٹر بل برنس غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر بات کرنے کے لیے قطر پہنچ گئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں سی آئی اے کے اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر بل برنس دو روز قبل مصر میں تھے۔رپورٹ کے مطابق، سی آئی اے ڈائریکٹر کے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کا سفر متوقع نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حماس، مصری، قطری، امریکی حکام رواں ہفتے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات کے لیے قاہرہ میں تھے جبکہ اسرائیل نے مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter