پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کےمقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشنز، 11دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشنز، 11دہشت گرد ہلاک


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments