سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات سامنے آگئے۔صوبائی کابینہ نے اختلاف رائے سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے گزشتہ سماعت پر انٹرا کورٹ اپیلیں واپس لینے کا عندیہ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق کے پی کابینہ نے فوجی عدالتوں کے مقدمے میں انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے کابینہ ارکان سے ہنگامی بنیاد پر منظوری سرکلر کے ذریعے لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کیلئے کے پی کابینہ کے وزراء سے سمری پر دستخط لیے گئے جن میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، عاقب اللہ خان، مینا خان، نذیر احمد عباسی، سید قاسم علی شاہ اور محمد زبیر شاہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے 7 وزراء نے اپیل واپس لینے کی سمری پر دستخط نہیں کیے جن میں عدنان قادری، محمد سجاد، فضل شکور، پختون یار خان، آفتاب عالم آفریدی، خلیق الرحمان اور فیصل خان ترکئی شامل ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سویلین کے فوجی ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کا معاملہ، کےپی کابینہ میں اختلافات سامنے آگئے
سویلین کے فوجی ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کا معاملہ، کےپی کابینہ میں اختلافات سامنے آگئے




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments