آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، جھوٹی خبروں سے تاثر دیا جا رہا ہے جیسے ریاست وجود کھوتی جا رہی ہے، پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں، قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کریں گے۔آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا، باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لیے رکھا جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا گرین پاکستان انیشیٹیو میں کردار عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائے گا، زرعی مالز میں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آسان زرعی قرض، کولڈ اسٹوریج کی چین کو یقینی بنایا جائے گا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بیج کی فراہمی اور جینیٹیکلی انجینئیرڈ لائیو اسٹاک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان کے پاس، گلیشیئر، دریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دنیا کا بہترین چاول، کینو، آم، گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے ہمارے پاس موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلائی جارہی ہے، آرمی چیف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments