بھارتیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مالدیپ کا ٹرینڈ گردش کرنے پر مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزو نے چین سے مدد مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزو نے 5 روزہ دورۂ چین کے دوسرے روز چینی صوبے فوجیان میں مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سیاحت کی خاطر مالدیپ بھیجے۔بھارت سے سفارتی تنازع کے بعد مالدیپ کے صدر نے چین کو سب سے بڑا اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمارے قریبی اتحادیوں اور ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، کوویڈ 19 سے قبل چین کے بیشتر سیاح مالدیپ کا رخ کرتے تھے۔ چین کے سیاح ہماری سب سے بڑی مارکیٹ ہوا کرتے تھے۔انہوں نے چین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے لیے اس پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں، چین بھی سیاحوں کو مالدیپ آنے پر زور دے۔واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر نے چین سے مذکورہ درخواست بھارتی سیاحوں کی جانب سے ریزرویشن کی منسوخی کے بعد کی ہے۔بھارتی سیاحوں نے مالدیپ کے وزراء کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مسخرہ، دہشت گرد اور اسرائیلی کٹھ پتلی قرار دیئے جانے کے بعد مالدیپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا بھارتی مہم، مالدیپ کے صدر نے چین سے مدد مانگ لی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments