قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت سنبھلنے لگی.غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ پر روس کے طرف دار سلوواکیہ کے وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں بازو اور پیٹ میں 5 گولیاں لگیں جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا تھا جو کہ کامیاب رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 71 برس کے حملہ آور لبرٹی کلب کے بانی شاعر جوراج کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم یوکرین کو مسلح کرنے اور نیٹو کا رکن بنانے کے شدید مخالف ہیں، وہ روس سے بہتر تعلقات بھی چاہتے ہیں۔وزارت داخلہ کیا جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فیکو پر قاتلانہ حملہ سیاسی مقاصد کے تحت کیا گیا، وہ علاقے کے لوگوں سے مل رہے تھے جب حملہ آور نے نشانہ بنایا۔دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سلوواکیہ کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
Home / Breaking News, News, World / سلوواکیہ کے وزیراعظم کو 5 گولیاں لگیں، حالت سنبھلنے لگی، غیرملکی میڈیا
سلوواکیہ کے وزیراعظم کو 5 گولیاں لگیں، حالت سنبھلنے لگی، غیرملکی میڈیا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments