class="post-template-default single single-post postid-3686 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز، ولی عہد شہزادہ محمد کا دورۂ جاپان ملتوی

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعودکی طبیعت ناساز ہو گئی۔والد کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے اپنا جاپان کا دورہ ملتوی کر دیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا۔72022ء میں بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیز بخار کے باعث اسپتال میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا گیا۔یاد رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز جدہ میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں معمول کے طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود مئی 2022ء میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونو اسکوپی (بڑی آنت کا معائنہ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔اس سے پہلے 2020ء میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter