سعودی عرب کی پاکستان میں 21 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کے لیے بات چیت جاری ہے۔یہ بات سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرزکے انویسٹمنٹ پلان پرعمل درآمد تیز کر دیا۔محمد القحطانی نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرز کے انویسٹمنٹ پلان پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 5 ارب ڈالرز کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں۔محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کے لیےبات چیت کر رہا ہے، منصوبے کے تحت سعودی عرب تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کرے گا۔انہوں نےبتایا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے۔محمد القحطانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کو پاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سعودی عرب کی پاکستان میں 21ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کیلئے بات چیت جاری
سعودی عرب کی پاکستان میں 21ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کیلئے بات چیت جاری




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments