سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا پاکستان کا ایک روزہ دورہ اور سول اور عسکری قیادت سے وسیع نتائج پر مبنی بات چیت نے پاکستان کی زوال پذیر معیشت میں بہتری کی نئی امید پیدا کی ہے۔ یہ دورہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زبردست سفارتی مہارت سے ممکن ہو سکتا ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے ریاض کا دورہ کیا اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی موجودگی میں دورے کی دعوت دی جو سعودی عرب کو جدیدیت اور ترقی کے نئے افق پر لے گئے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود کے دورے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کردار پر روشنی ڈالی جنہوں نے اس دورے کو ناقابل یقین کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اعلیٰ عہدے پر فائز سفارت کاروں نے دی نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب کی شاہی قیادت اتنی مختصر مدت میں اپنے بیرونی دوروں کا شیڈول نہیں رکھتی۔ سعودی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بالخصوص دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر سعودی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو اس وقت الوداع کیا جب وہ پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد نور خان ایئر بیس چکلالہ پر واپسی کے لیے اپنے خصوصی طیارے میں سوار ہوئے۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم پاکستان کے موقع پر ان کے سرکاری دورے کے دوران ان سے ملاقات کی تھی۔
سعودی شہزادے کا دورہ، پاکستانی معیشت میں بہتری کی نئی امید


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments