سعودی عرب میں شدید گرمی، 600 مصری شہریوں سمیت 920حجاج کرام جاں بحق ہوگئے.عرب سفارتکار کے مطابق پیر کے روز درجہ حرارت 51.8 ریکارڈ کیا گیا جس سے 920 سے زائد حجاج کرام جاں بحق ہوگئے، سفارتی ذریعہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے کئی مصری شہری غیر رجسٹرڈ بھی تھے ، ایک سفارتکار نے بتایا کہ جاں بحق حاجیوں میں 68 بھارتی شہری بھی شامل ہیں، چند بھارتی شہری لاپتہ بھی ہیں، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق کے خود مختار خطے کردستان نے بھی اپنے اپنے ملک کے حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی .اردنی حکام کا کہنا ہے کہ وہ 20 لاپتہ حاجیوں کی تلاش کر رہے ہیں،80 دیگر جن کے بارے میں ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی وہ اسپتالوں میں موجود تھے۔ سعودی عرب نے حجاج کی اموات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں،اگرچہ کہ اس نے صرف اتوار کو ہی گرمی سے تھکن کے 2,700 سے زیادہ واقعات رپورٹ کیے ۔سفارت کار نے کہا کہ کچھ بھارتی حجاج لاپتہ بھی ہیں، لیکن انہوں نے صحیح تعداد بتانے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہر سال ہوتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس سال یہ غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔ایک عرب سفارت کار نےبتایا کہ تمام اموات گرمی کی وجہ سے ہوئیں، حجاج کرام کے مرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد لاپتہ حجاج کی تلاش میں ان کے رشتہ داروں اور اہلخانہ نے اسپتالوں سے رابطے اور آن لائن درخواستیں دینا شرع کردیں۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ درست معلومات کے لئے معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں اور حجاج کرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں کو نظرانداز کریں 18جون سہ پہر 4 بجے تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پاکستانیوں کی 35 اموات ہوئیں جن میں 20 مکہ میں، 6 مدینہ ، 4 منی ں، 3 عرفات میں اور 2 مزدلفہ میں ہوئیں۔ بہرحال یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریبا 50 ڈگری تک تھا اور موسم کے حوالے سے حاجیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
سعودیہ میں شدید گرمی، 600 مصریوں سمیت 920 حجاج جاں بحق




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments