class="post-template-default single single-post postid-1657 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کو بیان دینے کے لیے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔واضح ر ہے کہ 17 فروری کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔اسی روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہو گئے تھے اور انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter