class="post-template-default single single-post postid-2720 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ریکوڈک میں سرمایہ کاری، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرِ خزانہ اورنگرزیب بھی سعودی عرب جائینگے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ دورۂ سعودی عرب پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بھی جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزارتِ خزانہ کے سینئر حکام بھی جائیں گے۔دورۂ سعودی عرب میں وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پرخصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کا حجم سب سے بڑا ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ توانائی، وزارتِ خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مکمل پلان دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دورے پر ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے قائم کمیٹی ممبران بھی جائیں گے۔ریکوڈک میں سرمایہ کاری کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، توانائی، او جی ڈی سی ایل حکام شامل ہیں۔

دورۂ سعودی عرب کی تاریخوں کا اعلان

دوسری جانب ترجمان دفترِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے سینئر وزراء بھی سعودی عرب جائیں گےترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِخارجہ، وزیرِ دفاع، وزیرِ خزانہ، وزیرِ اطلاعات و اقتصادی امور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter