رومانیہ اور بلغاریہ آج سے یورپین شینگن ایریا کا باقاعدہ حصہ بن گئے، لیکن ابھی ان ممالک سے باقی شینگن ایریا کے لیے انٹری صرف ہوائی اور بحری راستوں سے ہو گی۔ان ممالک سے زمینی سرحدوں کے ذریعے آزادانہ نقل و حمل کی رسائی کی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔یورپین کونسل کے ذرائع کے مطابق یورپین یونین کی سب سے بڑی کامیابی اس کے ممبر ممالک کے درمیان شینگن معاہدے کے تحت اس کے شہریوں کا ایک سے دوسرے ملک میں آزادانہ سفر ہے۔اس دوران کسی قانونی ضرورت کے علاوہ کسی بھی شہری کو کسی بھی بارڈر پر نہیں روکا جاتا۔یورپین کونسل کے مطابق 1985ء میں 5 ممالک سے شروع ہونے والا شینگن کا علاقہ آج تقریباً 420 ملین افراد کی آبادی کے ساتھ 4 ملین مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں 27 ممالک شامل ہیں۔یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں سے 23 یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران (آئس لینڈ، لیکٹنسٹائن، ناروے اور سوئٹزر لینڈ) جبکہ یکم جنوری 2023ء کو کروشیا شینگن علاقے میں مکمل طور پر شامل ہونے والا 27 واں ملک بن گیا تھا۔واضح رہے کہ قبرص کے ساتھ داخلی سرحدوں پر سے کنٹرول ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ آئر لینڈ یورپین یونین کا حصہ ضرور ہے لیکن وہ شینگن علاقے کا حصہ نہیں ہے۔
Home / Breaking News, News, World / رومانیہ اور بلغاریہ آج سے یورپین شینگن ایریا کا باقاعدہ حصہ بن گئے
رومانیہ اور بلغاریہ آج سے یورپین شینگن ایریا کا باقاعدہ حصہ بن گئے
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Read MoreArticle
Feb. 5 Kashmir Solidarity Day Independence of Kashmir is not far away by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFeb. 5 Kashmir Solidarity Day Independence of Kashmir is not far away by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria One Should not forget that the people of Pakistan and Kashmiris around the World commemorate 5th February each year as Kashmir Solidarity Day. This day is commemorated […]
Read More-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
Posted in: News, Sportsآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آ گئی۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔چیمپئنز […]
Read More
Post your comments