روس کے مختلف حصّوں میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روس بھر میں 11 مختلف ٹائم زونز میں ہونے والی ووٹنگ کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدارتی انتخابات کے لیے یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔علاووہ ازیں، صدارتی انتخابات میں پہلی بار روس کے 29 علاقوں کے ووٹرز آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اتوار کو پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا جن میں موجودہ روسی صدر یپوٹن کی جیت کا امکان ہے۔روسی صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے امیدوار کو نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، مقررہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ روس کے دور دراز علاقوں میں ابتدائی ووٹنگ گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔
روسی صدارتی انتخابات: ملک کے مختلف حصّوں میں ووٹنگ کا آغاز



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments