ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث حکومتی پرائس لسٹ کو منافع خوروں نے ہوا میں اڑا دیا۔ ماہ مقدس سے قبل ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔حکومتی نرخ نامے سے ہٹ کر کراچی میں پیاز 300، ٹماٹر 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے ہیں۔رمضان میں سب سے زیادہ بنائے جانے والے سموسے، رول میں استعمال ہونے والی شملہ مرچ عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔ شملہ مرچ کی قیمت ایک دن میں 200 روپے سے 700 روپے کلو تک پہنچ گئی۔کراچی کے بازاروں میں لہسن 1 ہزار، ادرک 600 اور ہری مرچ 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔بچھیا کا گوشت 1400 جبکہ مرغی کا گوشت 700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
رمضان سے قبل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگ گیا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments