راولاکوٹ (آصف اشرف ) شریف خاندان کی دو انتہائی اہم شخصیات سے ملاقات کرنے کے بعد ایک عرب ملک کی خاتون شخصیت سے تعاون لینے بیرون ملک چلے گئے تنویر الیاس چغتائی نے نااہلی ختم کروانے کے لیے بڑی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تنویر الیاس چغتائی نے شریف خاندان کی دو انتہائی اہم شخصیات سے حالیہ دنوں ملاقات کی جس کے بعد وہ ایک عرب ملک کی خاتون شخصیت سے ملاقات کرنے عرب ملک کے دورہ پر گئے ہیں اس عرب خاتون سے شریف فیملی کے بڑوں تک سفارش کروانی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی اعلی عدالتی شخصیت سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی کے خلاف نااہل کیے جانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیں زرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور عرب شخصیت سے روابط کے بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی پر امید ہیں کہ اعلی عدلیہ وہ فیصلہ کالعدم قرار دے گی جس کے باعث تنویر الیاس کو نااہل ہو کر نہ صرف وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھو نے پڑے تھے بلکہ سابق وزیراعظم دو سال کے لیے اسمبلی سمیت کسی بھی حکومتی عہدہ کے لیے نااہل بھی ہوگئے تھے اب شریف خاندان سے ملاقات اور عرب خاتون سے متوقع تعاون کے پاعث تنویر الیاس کو امید پیدا ہوچکی کہ وہ اعلی عدلیہ سے اپنے خلاف ہوا فیصلہ واپس کروانے کامیاب ہو جائیں گے تنویر الیاس چغتائی نے عدلیہ کو ہم خیال بنانے عدلیہ کے حق میں میڈیا وار کا بھی منصوبہ بھی ترتیب دیا ہے ساتھ ہی صدر ریاست بیرسٹر سلطان کو ایک خط تحریر کیا ہے جس کے تحت وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری کو عدلیہ مخالف ثابت کرکے ان کے خلاف بڑا فیصلہ چاہتے ہیں واضع رہے کہ تنویر الیاس چغتائی نے آزاد کشمیر کی اپوزیشن کو یہ پیشکش بھی کروا رکھی ہے کہ وہ انوار الحق چودھری کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے قرار داد عدم اعتماد لائیں ممبران اسمبلی کو خریدنے وہ کروڑوں روپیہ فی ووٹ خرچ کرنے تیار ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ شریف برادران سے عرب خاتون تک روابط اور صدر آزاد کشمیر کو خط لکھنا سب منصوبہ بندی اعلی عدلیہ پر دباؤ ڈال کر اپنی نااہلی وقت سے قبل ختم کروانا ہے
Home / News, Regional / راولاکوٹ: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی نے اپنی نا اہلی ختم کروانے کے لیے بڑی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
راولاکوٹ: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی نے اپنی نا اہلی ختم کروانے کے لیے بڑی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments