راولاکوٹ آصف اشرف آزاد کشمیر میں محکمہ برقیات نے پرانے ٹیرف پر بجلی بلز جاری کر دئیے میٹر ریڈرز کی اکثریت نے بلز تقسیم کرنے انکار کر دیا عوام میں اشتعال حکومت آزاد کشمیر نے شہباز شریف حکومت سے بائی کاٹ تحریک کے دوران روکے بلز کی ادائیگی کے لیے لی تئیس ارب روپے کی رقم سے واجب الادا بجلی بلز بھی جمع نہ کروائے ایک مرتبہ پھر پر زور تحریک شروع ہونے کا فیصلہ آزاد کشمیر میں ایک سال چار روز تک جاری تحریک کے بعد پاکستان آرمی کے چیف عاصم منیر کی مداخلت پر آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ حکومت پاکستان کے نمائندہ خصوصی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دو خفیہ اداروں کے سنئیر آفیسرز کے مزاکرات کے بعد شہباز شریف حکومت نے تئیس ارب روپے کا امادی پیکیج انوار الحق چودھری کی حکومت کو دیا گیا انوار الحق چودھری اور ن لیگ کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے سامنے موقف اختیار کیا کہ بجلی بلز بائی کاٹ تحریک کے دوران چار ارب روپیہ واپڈا کے واجب الادا کرنے ہیں جبکہ انیس ارب آٹے کی سبسڈی کے لیے ضرورت ہے مگر یہ رقم لینے کے باوجود حکومت آزاد کشمیر نے بجلی صارفین کے بلز ادا کرنے کے بجائے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ یہ بقایہ جات اقساط کی صورت ادا کریں اور نئے بلز اس ماہ سے نئے ٹیرف پر دئیے جائیں گے دو ہفتوں کی تاخیر کے بعد اب محکمہ برقیات نے پرانے ٹیرف پر بجلی بلز جاری کر دئیے بھاری بھر ٹیکسوں سمیت جاری بلز کو تقسیم کرنے میٹر ریڈرز کی اکثریت نے انکار کر دیا ہے اس دھوکا دہی پر لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے اور صلاح مشورہ شروع کیا گیا ہے کہ ازسر نو اس دھوکا دہی پر تحریک شروع کی جائے لوگوں میں اس بات پر بھی غم وغصہ پایا جاتا ہے کہ جب پیداوار ی لاگت پر بجلی بلز کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے پھر چار ارب روپیہ واپڈا کا کس طرح ادھار ہے اور تئیس ارب روپے کی رقم امداد ملنے کے باوجود کیوں واپڈا کی ادائیگی نہیں کی گئی ماضی میں جب آٹا چھتیس سو روپیہ فی من تھا تب سبسڈی کے لیے بارہ ارب ضرورت تھے اور اب جب آٹے کی قیمت کم ہو کر چھتیس سو روپیہ فی من کے بجائے دو ہزار روپیہ فی من مقرر ہے پھر بارہ ارب روپے کی بجائے انیس ارب روپے کس لیے سبسڈی جتلا کر حکومت پاکستان سے لیے گئے لوگوں میں پرانے ٹیرف پر بجلی بلز جاری کرنے کے ساتھ اس پر بھی اشتعال پایا جاتا ہے کہ واپڈا نے چار سو میگا واٹ بجلی کی مانگ پوری کر کے آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار کیوں نہیں دیا واضع رہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی لانگ مارچ میں تین حریت پسند کشمیری جوانوں کی رینجرز کے ہاتھوں شہادت کے بعد حکومت پاکستان نے عوامی ایکشن کمیٹی سے تحریری معاہدے پر بغیر ٹیکسز شمالی کشمیر گلگت بلتستان جتنی قیمت پر بجلی مہیا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا
Home / News, Regional / راولاکوٹ: آزاد کشمیر میں محکمہ برقیات نے پرانے ٹیرف پر بجلی بلز جاری کر دئیے
راولاکوٹ: آزاد کشمیر میں محکمہ برقیات نے پرانے ٹیرف پر بجلی بلز جاری کر دئیے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments