گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی لگانے کی وائرل ویڈیو کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ملازم کا کہنا ہے کہ جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے جبکہ راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں نامور گلوکار ملازم سے پانی کی بوتل کا پوچھتے رہے۔ویڈیو سے متعلق نوید حسنین نے خود کو ان کا شاگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے۔شاگرد نوید حسنین نے کہا کہ وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں، مار سکتے ہیں، ڈانٹ بھی سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔شاگرد کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔یہ جو چل رہا ہے، میرے استاد کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔دوسری جانب راحت فتح علی خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کو سزا بھی دیتے ہیں۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ جس بوتل کی بات ہورہی ہے وہ پیرصاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا، پانی کی بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سے معافی بھی مانگی تھی۔دوسری جانب شاگرد نوید حسنین کے والد نے کہا کہ استاد بیٹے کو ڈانٹ بھی دیتے ہیں اور مار بھی دیتے ہیں۔
راحت فتح علی خان کی ملازم کو پیٹنے کی ویڈیو کا ڈراپ سین


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments