گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں آج صبح مسافر بس سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، افسوسناک حادثے میں خواتین سمیت 21 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ 10 شدید زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس شاہراہ قراقرم یشوکل داس کے مقام پر بے قابو ہو کرسیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری،حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کی چھت دور جاگری۔حادثہ چلاس شہر سے 20 کلو میٹر دور پیش آیا۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان کے مطابق آپریشن میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس متنقل کیا گیا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر صحت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات دیے ہیں۔
دیامر بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments