class="post-template-default single single-post postid-3670 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دو ٹیلی کام کمپنیز کی جانب سے 3500 سمز بلاک

دو ٹیلی کام کمپنیز کی جانب سے تقریباً 3500 سمز بلاک کر دی گئیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے امتناع لے لیا تھا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہوا ہے جس کے تحت 10 مئی سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter