سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر بھارتی حملہ کے 40 برس مکمل ہوگئے۔ اس حوالے سے لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر بھارت کے خلاف فریڈم ریلی میں ہزاروں سکھوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹریفالگر اسکوائر کی فضا میں “راج کرے گا خالصہ” کے نعرے گونج اٹھے۔ ریلی کے شرکا نے ہائیڈ پارک کے قریب ویلنگٹن آرچ سے ریلی کا آغاز کیا اور بکنگھم پیلس کے سامنے سے ہوتے ہوئے ٹریفالگر اسکوائر پہنچے۔ ریلی کے شرکا سے سکھ رہنماؤں نے خطاب کیا اور برطانیہ سے سکھوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ سکھ فریڈم ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ سکھ دربار صاحب پر حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں 1984 میں سکھوں کا بےدردی سے قتل عام ہوا، آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔ شرکا کے مطابق سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / دربار صاحب پر بھارتی حملہ کے 40 برس مکمل، لندن میں ہزاروں سکھوں کی بھارت کے خلاف ریلی
دربار صاحب پر بھارتی حملہ کے 40 برس مکمل، لندن میں ہزاروں سکھوں کی بھارت کے خلاف ریلی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments