وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، ہمیں مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری تمام مشترکہ کاوشوں میں عوامی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہوگی، وفاقی حکومت چاروں صوبوں سے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے، روابط مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین خان گنڈاپور کی ملاقات سے متعلق وزیراعظم ہاؤس آفس نے اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خیر مقدم کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں، چاروں صوبے مل کر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی امور پر تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اچھی نیت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے، ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزراء احسن اقبال ، امیر مقام اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / خیبر پختونخوا کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، وزیراعظم
خیبر پختونخوا کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، وزیراعظم




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments