خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کبیر والہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پہنچے اور طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزراء نے اسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزرا نے ذمے داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خواجہ صحت عمران نذیر نے کہا غفلت کے مرتکب ذمےداروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جائے اور خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل کی گاڑیاں بڑھائی جائیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا خسرہ اور چکن پاکس کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا والدین بچوں کی خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا حکومت پنجاب انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
خسرہ کی بڑھتی وبا، محکمہ صحت پنجاب نے الرٹ جاری کردیا


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments